30 اپریل، 2017، 11:49 AM

افغانستان کےصوبہ ہلمند میں 300 امریکی میرین فوجیوں کی تعیناتی کا عمل مکمل

افغانستان کےصوبہ ہلمند میں 300 امریکی میرین فوجیوں کی تعیناتی کا عمل مکمل

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں 300 امریکی میرین فوجیوں کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے جبکہ افغان سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں کارروائیوں میں داعش سے منسلک 45 دہشت گردوں سمیت 84 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں 300 امریکی میرین فوجیوں کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے جبکہ افغان سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں کارروائیوں میں داعش سے منسلک 45 دہشت گردوں سمیت  84  دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کابل میں وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاکہ ملک کے18صوبوں میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جن میں 84 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جن میں داعش کے 45 دہشت گرد بھی شامل ہیں اور جن میں داعش کا سربراہ عبدالحسیب لوگری بھی شامل ہے۔ادھر امریکی وزارت دفاع نے افغانستان میں داعش کے سربراہ عبدالحسیب لوگری کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ محکمہ دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ غالباً رواں ہفتے امریکی فوج کے ایک آپریشن میں عبدالحسیب لوگری ہلاک ہو گیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ادھر افغان حکومت نے حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے حکمت یار ملک میں امن کیلیے حکومت کے ساتھ مل کرکام کریں گے، امن معاہدے کے نتیجے میں حکمت یار کی وطن واپسی یہ ثابت کرے گی کہ افغان آپس کے مسائل اورکشیدگی کوحل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 2014 میں افغانستان سے نیٹوافواج کے انخلا کے بعد پہلی مرتبہ ہلمند میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

News ID 1872159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha